اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہانی الملقی نے شدید عوامی دباؤ کے پیش نظر اپنا استعفیٰ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو اجلاس کے دوران پیش کیا جسے بادشاہ کی جانب سے فوری طور پر منظور کرلیا گیا ۔ اردن کے وزیراعظم کو قیمتوں میں اضافے اور ’ٹیکس ریفارم‘ پر شدید عوامی احتجاج اور تنقید کا سامنا تھا۔مستعفی وزیراعظم کی جگہ اردن کے وزیر تعلیم کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169